ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وسندھرا راجے کوان کے گڑھ میں شکست دینا مشکل لیکن جیت کے لیے پرعزم:مانویندرسنگھ

وسندھرا راجے کوان کے گڑھ میں شکست دینا مشکل لیکن جیت کے لیے پرعزم:مانویندرسنگھ

Sat, 01 Dec 2018 13:20:04    S.O. News Service

جھولور،یکم دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کی انتخابی جنگ میں بہت بے چینی بھرا مقابلہ لڑنے والے کانگریس امیدوار مانویندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعلی وسندھرا راجے کو ان کے گڑھ میں ہرانا مشکل کام ہے، لیکن وہ لڑنے اور جیتنے کے لئے یہاں ہیں،’’جھالوڑ آزادہوگا‘‘ کے نعرہ کے ساتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے مضبوط مخالف کو چیلنج دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔بی جے پی کے سابق لیڈر جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر سنگھ نے کہا کہ میں یہاں لڑنے اور جیتنے کے لئے آیا ہوں۔انتخابات کے چند ہفتے قبل بی جے پی کو چھوڑ کرکانگریس میں شامل ہوئے سنگھ نے کہا کہ جب انہیں وزیر اعلی کے خلاف لڑنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایک سیکنڈ میں اس چیلنج کو قبول کیا۔ان سے پوچھا گیاکہ کیا اس انتخاب کو’’ڈیوڈ اور گولیتھ‘‘ کی جنگ کی طرح دیکھ رہے ہیں؟ سنگھ نے نفی میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مشکل کام ہے،میں نے اس چیلنج کو کم کرکے نہیں آنک رہا ہوں،میں خود کو ڈیوڈ بالکل نہیں مانتا۔وسندھرا راجے یہاں سے تین بار رکن اسمبلی ہونے کے علاوہ پانچ بار ایم پی بھی رہ چکی ہیں۔سنگھ نے کہا کہ ان کے پاس 30سال کا تجربہ ہے اور مجھے ان15 دنوں میں 30سالوں کوپاٹناہوگا، لہذا یہ ایک چیلنج ہے جس کیلئے میں تیار ہوں۔خودکے باہری ہونے کے مخالفین کے دعوی کو خارج کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ جھالواڑ کے لوگوں نے انہیں کھلے دل اور مکمل حوصلہ افزائی کے ساتھ قبول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک یا دو سے زائد دن یہ جاننے میں نہیں لگتا کہ آیا کوئی ان سے تعلق رکھتا ہے یا نہیں۔جھالرپاٹن اسمبلی سیٹ پر زبردست تشہیر کے بعد مل رہے رد عمل پر انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہو رہا ہوں،میں کسی معجزہ کی توقع نہیں کر رہا ہوں، لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے،مجھے لوگوں اور کانگریس کارکنان سے مثبت جواب مل رہا ہے ، جو اس سیٹ پر کئی سال سے محنت کررہے ہیں۔


Share: